ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گزشتہ چار سال میں 1.07کروڑ دیہی مکانات تعمیرکیے گئے

گزشتہ چار سال میں 1.07کروڑ دیہی مکانات تعمیرکیے گئے

Thu, 02 Aug 2018 01:01:39    S.O. News Service

نئی دہلی: یکم/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر 2016ء کو آگرہ سے از سر نو تشکیل دی گئی دیہی ہاؤسنگ اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین(پی ایم اے وائی-جی)کا آغاز کیا تھا۔اس کا مقصد یہ ہے کہ 2022ء تک سب کے لئے مکان ہو۔2022ء تک 2کروڑ 95 لاکھ مکانات تعمیر کئے جائیں گے، تاکہ پی ایم اے وائی-جی کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔ اس اسکیم کو مرحلے وار طریقے سے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 31مارچ 2019ء تک ایک کروڑ پکے مکانات کی تعمیر کا نشانہ ہے۔15-2014 سے 18-2017 یعنی گزشتہ چار سال میں کل 1.07کروڑ دیہی مکانات تعمیر کر لئے گئے ہیں، جن میں 38.20 لاکھ پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین(پی ایم اے وائی-جی) مکانات کی تعمیر کی تکمیل اور 68.64لاکھ اندرا آواس یوجنا کے تحت مکانوں کی تمیر شامل ہے، جن کی 15-2014 اور 16-2015 میں اور اس سے پہلے منظوری دی گئی تھی۔اگر دیہی مکانوں کی اسکیم تحت رواں مالی سال کی تعداد کو اس حصولیابی کے ساتھ جوڑ دیا جائیتو 15-2014 سے اب تک یہ حصولیابی 1.13تک پہنچ جائے گی، یعنی 1کروڑ 13 لاکھ دیہی مکانوں کی تعمیر ۔ دیہی مکانوں کی اسکیم کی تفصیلات اور ترقی کو پی ایم اے وائی-جی یعنی (pmayg.nic.in) کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔


Share: